قوی ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے آج ڈھاکہ سے کھلنا پہنچے گی

ڈھاکا میں زلزلے کی وجہ سے کھلاڑی ہوٹل کے کمروں سے باہرنکل آئے تھے، لیکن صورتحال قابو میں رہی،قومی ٹیم کی تمام تر نظریں اب ٹیسٹ سیریز پرمرکوز ہیں، کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی موجودگی میں ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، اسسٹنٹ کوچ

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:18

قوی ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے آج ڈھاکہ سے کھلنا پہنچے گی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریزاور ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی ٹیم، پہلے ٹیسٹ کھیلنے کیلئے آج ڈھا کہ سیکھلنا پہنچے گی، اسسٹنٹ کوچ کے مطابق ڈھاکا میں زلزلے کی وجہ سے کھلاڑی ہوٹل کے کمروں سے باہرنکل آئے تھے، لیکن صورتحال قابو میں رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا حالیہ دورہ بنگلہ دیش کسی ڈروانے خواب سے کم نہیں،پہلے ون ڈے سیریز میں اسے تین صفر کے وائیٹ واش کا سامنا کرنا پڑا،پھرواحد ٹی ٹوئینٹی میں بھی بنگال ٹائیگرز کے آگے شاہین بے بس دکھائی دیئے، اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں بنگال کے ہاتھوں شکست ہوئی،قومی ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ کے مطابق قومی ٹیم کی تمام تر نظریں اب ٹیسٹ سیریز پرمرکوز ہیں، کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی موجودگی میں ٹیم بہتر پرفارم کرے گی،شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ اٹھائیس اپریل سے دو مئی تک کھلنا میں ہوگا،جبکہ دوسرا ٹیسٹ چھ سے دس مئی تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :