لیاری کے جلسے میں عوام کاسمندر ہوگا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے،قائم علی شاہ

اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی کے عوام کے دلوں سے نہیں نکلاجاسکتا،پارٹی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:28

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ لیاری کے جلسے میں عوام کاسمندر ہوگا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی کے عوام کے دلوں سے نہیں نکلاجاسکتا۔

(جاری ہے)

سی ایم ہاؤس خیرپور میں پارٹی رہنماؤں کارکنوں سے گفتگوکرکے انہوں نے کہا کہ خیرپور سمیت صوبہ بھرمیں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔بعد ازاں وزیر اعلی نے اعلی سطحی اجلس کی صدارت کی جس میں ترقیاتی کاموں اورامن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفینگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر سکھرڈویژن ،ڈی آئی جی سکھر،ڈی سی خیرپور،پولیٹکل وپرائیوٹ سمیت ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :