ناچ گانا اور موسیقی جنت کے راستے کی رکاوٹ ہیں ،مولانا محمد عمران عطاری

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:48

ناچ گانا اور موسیقی جنت کے راستے کی رکاوٹ ہیں ،مولانا محمد عمران عطاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) موسیقی ، ناچ گانا، اسلام میں حرام ہے اور جنت کے راستے کی رکاوٹ ہے،مسلما ن خود بچیں اور اپنے اہل و عیال کو بھی اس فعل سے بچائیں۔ ایسی سرگرمیوں سے انسان وقتی دکھ بھولتا ہے فراغت میں احساس جرم مزید بڑھتاہے۔ یہ باتیں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مکالمے کے دوران اپنے بیان میں کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موسیقی و گانے سے بچنے والے جنت میں حضرت داؤد علیہ السلام سے زبور اورحضور ﷺ سے قرآن پاک کی تلاوت سننے کی سعادت حاصل کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ بزرگان دین کی صحبت اختیار کرنے سے میوزک و کھیل تماشوں سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ مسلمانوں کو بسم اﷲ الرحمن الرحیم ولا حول و لاقوۃ الا بااﷲ کا ورد کثرت سے کرنا چاہئے۔اس موقع پر انہوں نے نوید سناتے ہوئے بتایا کہ معروف گلوکار ظفر اقبال ظفری گانے سے تائب ہو گئے ہیں اور اب وہ دعوت اسلامی سے منسلک ہو چکے ہیں اور امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری کے ہاتھ پر بیعت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :