میں نے پاک ترک دوستی کے لئے ترکی جا کر اپنا خون دیا تھا ،صدر آزاد کشمیر

ترکی نے 2005ء کے زلزلے میں آزاد کشمیر کی بے انتہا مدد کی جس کا شکریہ ادا کرنے کا میرے پاس کوئی طریقہ نہیں تھا تو میں نے ترکی جا کر اپنا خون دیکر ترک عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا،حبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن ڈے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:18

میں نے پاک ترک دوستی کے لئے ترکی جا کر اپنا خون دیا تھا ،صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کا پاک ترک دوستی کے لئے نایاب تحفہ ، صدر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ میں نے پاک ترک دوستی کے لئے ترکی جا کر اپنا خون دیا تھا ۔ ترکی نے 2005ء کے زلزلے میں آزاد کشمیر کی بے انتہا مدد کی جس کا شکریہ ادا کرنے کا میرے پاس کوئی طریقہ نہیں تھا تو میں نے ترکی جا کر اپنا خون دیکر ترک عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حبیب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ترکی کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور 2005ء کے زلزلے میں آزاد کشمیر میں امداد دینے اور اس کے بعد آرمز کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھانے پر ترکی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ترکی پاکستان کا عظیم دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کے ویلفیئر سیکٹر میں ترکی کی بے پناہ خدمات ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حبیب فاؤنڈیشن کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں جو رکی کی مدد سے ملک کے دور دراز علاقوں میں حبیب کالجز کے نام سے یتیم بچوں کے لیے تعلیمی ادارے چلا رہی ہے انہوں نے ترکی سفیر سعادت بابر ، ڈائریکٹر خبیب فاؤنڈیشن ندیم خان اور چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ملک وقوم کے معماروں کی خدمت کررہے ہیں اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :