خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد44 ہوگئی

پیر 27 اپریل 2015 10:53

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد44 ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) خیبرپختونخوا میں اندھی اور طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 44ہوگئی ہے اور 200سے زائد زخمی ہوگئے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث 29افراد جاں بحق ہوگئے اور 152زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق چارسدہ میں بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے، جبکہ 20زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں 4خواتین اور 6مرد شامل ہیں۔ دوسرے جانب پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں بارش، تیز آندھی کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5ہوگئی ہے اور 30افراد زخمی ہیں، جنہیں بعد میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :