نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 80ویں برسی کل منائی جائے گی

پیر 27 اپریل 2015 11:36

نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 80ویں برسی کل منائی جائے گی

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 80ویں برسی آ ج منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آغا حشر کاشمیری4اپریل 1897ء کو بھارت کے شہر بنارس کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

آغا حشر کاشمیری نے 1897ء میں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اسی وجہ سے انہیں انڈین شیکسپیئر کا خطاب ملا ۔آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔آغا حشر کاشمیری 28اپریل1935کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے