فلموں کیلئے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنیوالی کہانیاں لی جائیں‘زیبا بختیار

پیر 27 اپریل 2015 14:38

فلموں کیلئے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنیوالی کہانیاں لی جائیں‘زیبا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلموں میں ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا جائے جسکے مثبت اثرات معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ ان کی فلم آپریشن 021 بھی پاکستان میں ہونے والے حالات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا، انکا کا کہنا تھا کہ ان دنوں جس نئے پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں‘جس کی کہانی بھی آج کے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لکھی جائے گی ۔ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔