پاکستان کرکٹ کا پورا سسٹم خراب ہے، شہریار

پیر 27 اپریل 2015 14:53

پاکستان کرکٹ کا پورا سسٹم خراب ہے، شہریار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا پورا سسٹم ہی خراب ہے اور دورہ بنگلہ دیش کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے پاکستان ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف صرف ہارے نہیں بلکہ بری طرح ہارے ہیں، دورہ بنگہ دیش کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ آرگنائزیشن، کوچنگ اور فٹنس کے نظام میں خرابی ہے، ہمارا پورا سسٹم ہی خراب ہے اور شکست کی وجہ بھی یہی ہے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے عظیم پاکستان کھلاڑی اور پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان عمران خان نے بھی کچھ اسی طرح کی آرا کا اظہار کرتے ہوئے ناقص ڈومیسٹک سسٹم کو خراب کارکردگی کی وجہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :