مجھے اپنی عزت بہت عزیز ہے ‘آفر ین خان

پیر 27 اپریل 2015 15:10

مجھے اپنی عزت بہت عزیز ہے ‘آفر ین خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) اسٹیج ادکارہ آفر ین خان نے کہا ہے کہ کچھ لڑکیاں شہرت اور دولت کے حصول کیلئے نہ صرف اپنی بلکہ ملک کی عزت بھی دا پر لگا دیتی ہیں‘ میں کبھی ایسا نہیں کرنا چاہوں گی‘بلکہ میں اپنے کام سے بیرون ملک وطن عزیزکانام روشن کرنا چاہتی ہوں اور کیا بھی ہے جس پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفر ین خان نے کہا کہ گھر والوں سے اجازت بہت مشکل سے ملی اور میری امی نے میرا ساتھ دیا میں نے ان کو اعتماد دیا کہ میں کبھی خاندان او ر ملکی عزت کے خلاف کچھ ایسا نہیں کروں گی پھر میری ماں نے ساتھ دیا سب لوگوں کے سوالات کا سامنا کیاکیونکہ شوبز کو لوگ غلط سمجھتے ہیں جبکہ اچھائی برائی ہر فیلڈ میں ہے۔