ہیرا پھیری 3…نر گس فخری اِن ایشا گپتا آوٴٹ

پیر 27 اپریل 2015 15:10

ہیرا پھیری 3…نر گس فخری اِن ایشا گپتا آوٴٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)ہیرا پھیری تھری میں ایشا گپتا کو آوٴٹ کرکے اب نرگس فخری کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اسی بات کو لے کر دونوں اداکاراوٴں میں ٹھن گئی ہے جنگ۔ سب سے پہلے ایشا گپتا کو چٹ پٹی مسالحہ فلم ہیرا پھیری تھری میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درمیان میں پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا کا موڈ بدل گیا اور انہوں نے نرگس فخری کو ایشا گپتا کی جگہ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اسی بات پر ایشا گپتا کا میٹر ہوگیا ہے ہائی اور راک اسٹار گرل کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ہیں۔ایشا گپتا کا خیال ہے کہ ہیرا پھیری کے اس سیکوئل سے آوٴٹ کرانے میں کسی اور کا نہیں نرگس فخری کا ہاتھ ہے۔