بھارت میں شروع ہونے والے ساؤتھ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے جونیر ٹیم کے ٹرائلز مکمل

پیر 27 اپریل 2015 16:02

بھارت میں شروع ہونے والے ساؤتھ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے جونیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) بھارت میں شروع ہونے والے ساؤتھ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے جونیر ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں جونیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سترہ جون سے انیس جون تک بھارت کے شہر دہلی میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والے ساؤتھ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی جونیر ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں جو پشاور میں 25سے 26اپریل تک ہونگے جس میں پورے ملک سے پچاس کے قریب بوائز اینڈ گرلز نے حصہ لیا ان ٹرائلز میں تیرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس کے نام درج ذیل ہیں بوائز جونیئر کے لئے افضل احمد (پنجاب ) محمد اربیل (پنجاب ) عابد اقبال (پنجاب ) عبداللہ نذیر (اسلا آباد) گرلز جونیئر کے لئے امان الیاس(پنجاب ) فروہ عارف (پنجاب ) ماریہ خان ( پنجاب )حلیمہ علی (سندھ)جب کہ کیڈٹ بوائز کے لئے فیضان (پنجاب ) فہد خواجہ (پنجاب ) عابد شاہ ( کے پی کے ) کیڈٹ گرلز کے لئے مریم غنوی (سندھ) کائنات ملک کے پی کے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :