آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ2015 میں 6مزید میچوں کے فیصلے ہوگئے

پیر 27 اپریل 2015 16:20

آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ2015 میں 6مزید میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ2015میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں سوسائٹی برادرز نے ساجدی بلوچ کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے حیدر زمان اور شاہ زیب نے گول اسکور کئے جبکہ مخالف ٹیم کا واحد گول غلام رسول نے کیا ،دوسرے میچ میں ینگ کھو کھرآپار نے ینگ پرنس کو 1-0سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں عثمان آباد یونین نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت بجلی اسپورٹس لیاری کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے محمد نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 5گول اسکور کئے جبکہ ندیم اور عمران نے ایک ایک گول اسکورکئے ۔

چوتھے میچ میں کیماڑی یونین نے پنالٹی ککس پر مضبوط حریف اصلاح بلوچ بلوچ کو 7-6سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

پانچویں میچ میں ینگ عزیز آباد نے بلوچ اسٹار ملیر کو 2-1سے مات دیدی کھیل کے دوران عزیز آباد کے جہانگیر نے 2کوبصورت گول اسکور کئے جبکہ بلوچ اسٹار کا واحد گول یاسر نے کیا کھیلے گئے چھٹے میچ میں مکران اسپورٹس نے کورنگی جیم خانہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدی ،مکران اسپورٹس کی جانب سے اختر ،فیصل اور خلیل نے گول اسکور کئے جبکہ کورنگی جیم خانہ کے وسیم اور ندیم نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض یوسف منصوری ،یوسف فیضا،شوکت اور نیاز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سہراب ،اکبر اور اللہ بخش جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شریف افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :