پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے تک 1وکٹ پر 60رنز بنالیے

منگل 28 اپریل 2015 11:13

پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے تک 1وکٹ پر 60رنز بنالیے

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک 1وکٹ کے نقصان پر60 رنزبنا لیے ہیں۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم،کھلنا میں کھیلنے جانے والے میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے تمام سہتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے ہوئے اظہر علی کی مدد سے تمیم اقبال کو25کے انفرادی سکور پر پوویلین واپس بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی جس کے بعد سومیا سرکار اور نئے آنیوالے بلے باز مومن الحق نے بنگلہ دیش کو کسی اور وکٹ سے محروم ہونے سے محفوظ رکھا اور میزبان ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 1وکٹ کے نقصان پر 60رنز بنالیے۔ سومیا سرکار 35اور مومن الحق بغیر کوئی رن بنائے بغیر وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ یاسر شاہ نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :