نیپال : زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز ہونے کا خدشہ ہے، نیپالی وزیر اعظم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 12:13

نیپال :  زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز ہونے کا خدشہ ..

نیپال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء): نیپالی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز ہوجانے کا خدشہ ہے، جبکہ تباہی کے بعد ساڑھے چار ہزار افراد کو بچا لیا گیا ہے، اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 3 سو سے تجاوز کر جائے گی. یاد رہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے کے باعث خاصی تباہی اور نقصان ہوا ہے. جبکہ متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، زلزلے کے باعث قریباً 10 لاکھ افراد متاثر ہووئے ہیں جن میں سے متعدد کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے اور کچھ تو کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.