جاپانی موٹر سائیکل کمپنی یاماہا کراچی میں نیا پلانٹ لگائے گی‘ 2020 تک 4 لاکھ یونٹس تیار کرے گی‘ میڈیا رپورٹس

منگل 28 اپریل 2015 12:39

جاپانی موٹر سائیکل کمپنی یاماہا کراچی میں نیا پلانٹ لگائے گی‘ 2020 تک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جاپانی موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماھا نے کراچی میں نئے پرودکشن پلانٹ کی تعمیر کے لئے 5.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور مقامی صارفین کے لئے 2020ء تک 4 لاکھ یونٹ تیار کرنے کا ارادہظا ہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ 2020ء تک موٹر سائیکل کی پروڈکشن 3 ملین یونٹس سے تجاوز کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ یاماھا موٹر سائیکل کمپنی رواں سال 40000 یونٹس تیار کرے گی تاکہ ملک کے بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل طلب کو پورا کیا جا سکے۔

جو اس وقت سالالنہ 1.65 یونٹس ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاماھا نے 1975ء میں پاکستانی کمپنی داؤڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ سرمایہ کاری شروع کی اور یہ مشترکہ منصوبہ 2008ء تک چلتا رہا۔ اس کے بعد سے یاماھا ملک میں اپنا آزاد بیس بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :