جیکی بہاگنی اور لاورین گوٹلیب اپنی آنے والی فلم ” ویلکم ٹو کراچی “ کی پروموشن میں مصروف ، فلم 21 مئی کو ریلیز ہو گی

منگل 28 اپریل 2015 14:45

جیکی بہاگنی اور لاورین گوٹلیب اپنی آنے والی فلم ” ویلکم ٹو کراچی “ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جیکی بہاگنی اور امریکی اداکار و ڈانسر لاورین گوٹلیب نے ممبئی میں اپنی آنے والی فلم کامیڈی فلم ” ویلکم ٹو کراچی “ کی پروموشن کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہاگنی نے کہا کہ فلم کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ شروارتی اور میں اس فلم کے دو کردار ہوتے ہیں جو کہ گجرات سے ایک کشتی میں پارٹی کے لئے روانہ ہوتے ہیں اور بدقسمتی سے کشتی ڈوب جاتی ہے اور ہم ایک ساحل پر پہنچ کر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بھارت ہے تاہم بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ کراچی ہے کراچی میں ہمیں ایک خوبصورت آفیسر جو کہ لاورین ہوتا ہے ملتا ہے اور ہم تینوں مل کر خوب موج مستی کرتے ہیں گوٹلیب کا اس موقع پر کہتا تھا کہ اس کامیڈی فلم میں میرا کردار خاصا چیلنجنگ ہے کیونکہ میں بالکل مختلف زیادہ اردو بول رہی ہوں اور پاکستانی کلچر کے مطابق مجھے خود کو ڈھالنا پڑا ۔

ویلکم ٹو کراچی 21 مئی کو ریلیز ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :