لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ایل ایس ای25انڈیکس24.93پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5658.45 بند ہوا

منگل 28 اپریل 2015 17:55

لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس24.93پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5658.45 بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر89کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 29کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل17 لاکھ49ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ8 لاکھ 27 ہزارحصص ۔کے اے ایس بی بنک لمیٹڈکے4 لاکھ22ہزارحصص۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ6ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.10روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 5.60 روپے کم ہو گئی۔