وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 19:06

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے احتساب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کرپٹ افسران کی نشاندھی کرکے ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائے گی۔ چوہدری نثار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چونکہ ایف آئی اے انتہائی اہم ادارہ ہے لہذا کرپٹ عناصر کی وجہ سے اس ادارے کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور جو افراد کرپشن میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔