Live Updates

جاوید ہاشمی کو غلط بیانی کی بجائے اصولوں پر مبنی بات کرنی چاہیئے: ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 19:16

جاوید ہاشمی کو غلط بیانی کی بجائے اصولوں پر مبنی بات کرنی چاہیئے: ترجمان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کو چاہیئے کہ وہ غلط بیانی کی بجائے اصولوں پر مبنی بات کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی غلط بیانی سے کام نہ لیں کیونکہ وہ تحریک انصاف کے ہر فیصلے میں شامل ہوا کرتے تھے۔ تحریک انصاف ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہے جس نے نچلی سطح تک انٹر ا پارٹی الیکشن کا انعقاد کروایا، تحریک انصاف دوسری جماعتوں کی طرح خاندانی سیاست نہیں کرتی۔ شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں نظریے کی بنیاد پر موجود ہیں انہوں نے عہدوں کی کبھی لالچ نہیں کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات