پاک زمبابوے سیریز کا حتمی شیڈول طے پا گیا، زمبابوے ٹیم 19 مئی سے یکم جون تک پاکستان کا دورہ کرے گی

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 19:32

پاک زمبابوے سیریز کا حتمی شیڈول طے پا گیا، زمبابوے ٹیم 19 مئی سے یکم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کا حتمی شیڈول طے پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آںے والی زمبابوین ٹیم کے ساتھ کرکٹ سیریز کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوین ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور یکم جون تک دورہ مکمل کرکے اپنے ملک واپس لوٹ جائے گی۔ سیریز کے پہلے2 ٹی ٹوئنٹی میچز20 اور22 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 26، 28 اور 31 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تمام پانچوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :