وہاڑی : سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 اپریل 2015 10:32

وہاڑی : سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

وہاڑی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء ) : ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں مجرم عبدالغفور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم نے 20 جون 1991 ءکو آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ مجرم کی تمام اپیلیں خارج ہونے کے بعد رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان نے 6اپریل 2015 ء کو مسترد کردی تھی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے مجرم کے22اپریل کے بلیک وارنٹ کو جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :