بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی

بدھ 29 اپریل 2015 11:41

بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)بین الصوبائی انڈر16- گرلز جوڈو چیمپئن شپ 11 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری اصغر نیازی کے مطابق چیمپئن شپ میں 8 بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کے کھلاڑی 10 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے اور منیجرز میٹنگ 10 مئی کی شام کو ہوگی جس میں ڈراز اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چیمپئن شپ 13 مئی تک جاری رہے گی اور میزبانی کے فرائض اسلام آباد سپورٹس بورڈ انجام دے گا۔