معروف کامیڈین منور ظریف کو اس دنیا سے رخصت ہوئے انتالیس برس بیت گئے

بدھ 29 اپریل 2015 11:51

معروف کامیڈین منور ظریف کو اس دنیا سے رخصت ہوئے انتالیس برس بیت گئے

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین منور ظریف کو اس دنیا سے رخصت ہوئے انتالیس برس بیت چکے ہیں ان کی39ویں برسی29اپریل بروز بدھ منائی گئی اس سلسلے میں فلمی حلقوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے قرآن خوانی اور اجتماعی دعاؤں کی تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے نجی ٹی چینلز سے منور ظریف کی یادگار فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

منور ظریف 2فروری 1940ء کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ” ہتھ جوڑی “ سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں بطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کیے جو کہ رہتی دنیا تک کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

منور ظریف نے ایک اداکار،کامیڈین اور ہیرو کے ساتھ ساتھ بطور فلمی ڈانسر کے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا مزاحیہ اداکاری میں منور ظریف کا کوئی ثانی نہیں تھا خصوصاً فلم میں نسوانی روپ دھارنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ 29 اپریل 1976ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :