گلوکارہ ریشماں کی یاد میں شام موسیقی کا اہتمام روبی ریشماں نے والدہ کے گائے گیت سنائے

بدھ 29 اپریل 2015 12:38

گلوکارہ ریشماں کی یاد میں شام موسیقی کا اہتمام روبی ریشماں نے والدہ ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) بر صغیر کی معروف ترین لوک گلوکارہ ریشماں کی یاد میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل اور تنظیم بقائے ثقافت پاکستان کے زیر اہتمام ایک شامِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں گلو کارہ ریشماں کی بیٹی روبی ریشماں نے اپنی والدہ کے گائے گیت گائے۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد حلیم خاں نے کہا کہ ریشماں نے اپنے فن کے ذریعے معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے موسیقی کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کیا اور پاستانی ثقافت کو بھی اجاگر کیا

متعلقہ عنوان :