بلجیم کے فٹ بالر گریگوری مرٹنز دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل ہوگئے
بدھ 29 اپریل 2015 12:46
برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) بیلجیم کے فٹ بالر گریگوری مرٹنز میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں داخل ہوگئے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گریگوری کلب میچ میں لوکرین کی نمائندگی کر رہے تھے کہ میچ کے 20 ویں منٹ میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گئے ، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور بعدازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔
اس واقعہ کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا۔ لوکرین کلب حکام نے گریگوری اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی اور امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ کلب جوائن کر لیں گے ۔ مرٹنز نے برسلز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعدازاں انہوں نے لوکرین کلب میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.