یہ عورت تو گلو بٹ کی بھی ماں نکلی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 29 اپریل 2015 12:57

یہ عورت تو گلو بٹ کی بھی ماں نکلی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل2015ء)گلو بٹ کی وجہ شہرت یہ ہے کہ اس نے ڈنڈوں کے وار کر کر کے درجنوں گاڑیوں کی شیشے توڑ دئیے۔چین کی ایک بیوی نے اس سے بھی بڑا کام کیا۔ موصوفہ نے صرف ہاتھ سے ہی گاڑی کے دروازے کا شیشہ توڑ دیا۔ یہ قصہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔بیوی کا دعویٰ تھا کہ اس کا شوہر اس سے بے وفائی کر رہا ہے۔ اس بے وفائی پر اسے اتنا غصہ تھا کہ شوہر کو گاڑی میں چھپ کر بیٹھا پڑا۔

بیوی صاحبہ نے پہلے تو ایک اینٹ سے ونڈ سکرین توڑنی چاہیے، مگر ونڈسکرین پوری طرح نہیں ٹوٹی۔ بیوی اتنے غصے میں تھی کہ شوہر گاڑی ٹوٹتے دیکھتا رہا مگر دروازہ کھولنے کی ہمت اس میں پھر بھی نہ ہوئی۔ تھوڑی دیر کے بعد بیوی نے خالی ہاتھ دروازے کے شیشے پر مکا مارا ، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے شیشہ ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

بیوی نے دروازہ کھول کر شوہر کو باہر نکالا اور اس کی ایک نہ سنتے ہوئے اس کے کان کے نیچے ایک زور دا ر تھپٹر بجا دیا۔

چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق سینکڑوں افراد نے شوہر کی درگت بنتے دیکھی۔ یہ کلپ تو پہچان لیا گیا کہ اسے چینی صوبے جیانگسو کی نانجینگ کاؤنٹی میں ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم بیوی اور اس کے شوہر کی شناخت نہیں ہوسکی۔ آج کل ساری دنیا کی عورتیں اپنے شوہروں کو نئے نئے انداز سے بےوفائی کی سزا دے رہی ہیں۔ ابھی پچھلے ہی دنوں ایک عورت نے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر اس کے لیپ ٹاپ، آئی فون اور بہت سی چیزیں پانی میں ڈال دیں۔ امید ہے سب نہیں تو بہت سے شوہر ضرور لائن پر آ جائیں گے۔