ورلڈ سنوکر:عالمی چیمپئن اوسولیوان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 29 اپریل 2015 13:02

ورلڈ سنوکر:عالمی چیمپئن اوسولیوان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شفیلڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) 5 مرتبہ کے عالمی چیمپئن رونی اوسولیوان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ فاتح کیوئسٹ نے پری کوارٹر فائنل میں میتھیو سٹیونز کو 13-5 فریمز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

برطانوی شہر شفیلڈ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں اوسولیوان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھیو سٹیونز کو 5 کے مقابلے میں 13 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایک اور میچ میں شان مرفی نے جوئے پرے کو ہرایا، جیڈ ٹرمپ نے مارکو فو کو زیر کر کے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیا کے نیل رابرٹسن نے ایلی کارٹر کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، انہوں نے میچ میں 145 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔