ایس پی ارم عباسی کی آئی بی میں تعیناتی

وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ٹھن گئی،وزیر داخلہ کا حکو مت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

بدھ 29 اپریل 2015 13:03

ایس پی ارم عباسی کی آئی بی میں تعیناتی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) ایس پی ارم عباسی کی آئی بی میں تعیناتی وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ٹھن گئی ،وزیر داخلہ نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔خبر رساں ادارے آن لائن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے معطل کی گئی ایس پی ارم عباسی کو حکومت نے آئی بی میں تعینات کرنے کے فیصلے سے مزید اختلافات پیداہونے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ ایس پی ارم عباسی گورنرکے پی کے سردار مہتاب عباسی کی بھانجی ہیں جو معطل ہونے سے قبل اسلام آباد میں بطور ایس پی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جنہیں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی اقدام پر ضلع بدر کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایس پی ارم عباسی نے تھانہ رمنا کی حدود میں ناکے پر گاڑی کے کالے شیشے اتارنے پر اپنے رشتہ دار کو تحفظ دیتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھاجس پر وفاقی وزیر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کو معطل کرتے ہوئے تین اہلکاروں کو انعام کے ساتھ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رینکرز پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی گروپ بندی دیکھنے میں آئی اور انہوں نے وفاقی وزیر کی جانب سے ایس پی کو معطل کرنے پر شدید غصے کا اظہار بھی کیاتھاجبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر کے پی کے کو راضی کرنے کے لیے ایک بار پھر ایس پی ارم عباسی کو آئی بی میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر وفاقی وزیر کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار سامنے آسکتا ہے

متعلقہ عنوان :