عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل اور نگران حکومت لانے کے پابند ہونگے ‘ شاہ محمود قریشی

بدھ 29 اپریل 2015 13:55

عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل اور ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نگران حکومت لانے کے پابند ہونگے ‘جو ڈیشل کمیشن میں ہمارے وکلاء جرح کرینگے ‘ اصل حقائق پولنگ بیگ کھلنے کے بعد تھیلوں کے اندر سے نکلیں گے ‘ پارلیمنٹ میں ہماری واپسی پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہے بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ہمارے وکلا جرح کریں گے اور اصل حقائق پولنگ بیگ کھلنے کے بعد تھیلوں کے اندر سے نکلیں گے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد ہم پارلیمنٹ میں آئے ہیں اور ہم اس کا حصہ ہیں آج ان لوگوں کو ہی تکلیف ہو رہی ہے جو دھرنے کے دوران ہمیں پارلیمنٹ واپس آنے کو کہتے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہاکہ ایم کیو ایم ماضی میں ٹھپے لگاتی تھی تاہم حلقے میں اتنا خوف تھا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار تک کھڑے نہیں کیے تاہم 246 کا الیکشن بہترین ماحول میں ہوا ہے جس کے نتائج ہم نے تسلیم کیے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے اور انہیں ان کی اجناس کی ٹھیک قیمتیں نہیں مل رہی ہیں ‘( ن) لیگ کے عہدے دار اپنے من پسند لوگوں میں باردانہ تقسیم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہماری واپسی پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہے تاہم جو موقف ہمارا دھرنے کے دوران تھا اب بھی وہی ہے۔آصف زرداری سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ذوالفقار مرزا کا ان سے یارانہ تھا وہ جو کہہ رہے ہیں انہیں کو پتہ ہوگا، این اے 246کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں ایم کیوایم کے گھر میں انکا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔