بالی وڈ میں ایک اور سپر ہیرو کا اضافہ

بدھ 29 اپریل 2015 14:16

بالی وڈ میں ایک اور سپر ہیرو کا اضافہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) بالی وڈ میں ایک اور سپر ہیرو کا ہونے والا ہے اضافہ، یہ کوئی اور نہیں رنبیر کپور ہوں گے۔بالی وڈ کے سب سے پہلے سپر ہیرو بنے رتھک روشن، اور پھر بالی وڈ کے بادشاہ نے بھی راون میں یہ کوشش کر دکھائی۔

(جاری ہے)

کنگ خان کرسکتے ہیں یہ سب کچھ تو بھلا دبنگ خان کہاں رہنے والے تھے پیچھے اور اب اس فہرست میں ہورہا ہے رنبیر کپور کا اضافہ، جنہوں نے ایان مکھرجی کی فلم کے لیے ہاں کردی ہے۔رنبیر کپور کی اس فلم کی اگلے برس عکس بندی شروع ہونے جارہی ہے۔ کہانی میں ماردھاڑ تو ہوگی ہی کیونکہ فلم کی کہانی سپر ہیرو اور اس کے دشمنوں کے گرد گھومے گی۔

متعلقہ عنوان :