ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کا برونزمیڈل یقینی

بدھ 29 اپریل 2015 14:32

ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کا برونزمیڈل یقینی

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستان کا برونزمیڈل یقینی ہوگیا، حمزہ اکبرنے ہم وطن شہرام چنگیزی کوشکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی،ملائیشیا کے شہرکوالا لمپورمیں میں جاری ایشین سنوکرچیمپیئن شپ میں حمزہ اکبرنے کوارٹرفائنل میں ہم وطن شہرام چنگیزی کوپانچ ایک فریمزسے آؤٹ کلاس کرکے پہلے آخری چارکیوئیسٹس میں جگہ بنالی، حمزہ اکبرکی سیمی فائنل تک رسائی کی بدولت ایونٹ میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ یقینی ہوگیا، بیسٹ آف نائن فریمزپرمشتمل میچ میں حمزہ اکبرکی فتح کا اسکورتراسی اٹھارہ، سات ایک سوبیس، ستاون چھبیس، انہتراٹھارہ، انہتراننچاس اورچوہترسینتالیس رہا،، حمزہ اکبرگزشتہ سال ایشین جونئیراسنوکراورایشین سکس ریڈ چیمپئین شپ کا سیمی فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :