آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، لاستھ مالنگا پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد

بدھ 29 اپریل 2015 14:32

آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، لاستھ مالنگا پر میچ فیس کا 5 فیصد ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) ممبئی انڈینز کے فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا پر آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں آئی پی ایل ایٹ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مالنگا نے سپرٹ آف گیم کو نقصان پہنچایا ہے، میچ ریفری روشن مہاناما نے انہیں لیول ون کوڈ آف کنڈیکٹ کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :