آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے جیمز ٹیلیر انگلینڈ کے نئے کپتان مقرر

بدھ 29 اپریل 2015 15:43

آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے جیمز ٹیلیر انگلینڈ کے نئے کپتان مقرر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)انگلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے جیمز ٹیلر کوکپتان مقرر کیاہے۔ ورلڈکپ کے بعد انگلش ٹیم کے پہلے ایک روزہ میچ میں چھ نئے کرکٹرز کو شامل کیا گیاہے۔ورلڈکپ کے پہلے راوٴنڈ میں باہر ہونے کے بعد انگلینڈ ٹیم پہلا ایک روزہ میچ آٹھ مئی کو ڈبلن میں آئرلینڈ سے کھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے جیمز ٹیلر کوآئرلینڈ سے واحد ون ڈے کیلئے کپتان مقرر کیاہے۔ اور گیارہ رکنی ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیاہے۔ جبکہ فاسٹ بولرٹم بریسنن کی ایک سال بعد واپسی ہوگی۔ورلڈ کپ کپتان اوون مورگن، اسٹورٹ براڈ،جیمز اینڈرسن،معین علی اورجوزبٹلر سمیت بیشتر کھلاڑی ڈراپ ہوگئے۔صرف فاسٹ بولراسٹیوفن اورالیکس ہیلز اپنی جگہ برقرار رکھ سکے ہیں۔