کینیڈا میں سکول میں غیراخلاقی تصاویر پھیلانے والے 12 طلبہ فارغ

بدھ 29 اپریل 2015 16:02

کینیڈا میں سکول میں غیراخلاقی تصاویر پھیلانے والے 12 طلبہ فارغ

وینکور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) کینیڈا میں اپنے سینئر اسٹوڈنٹس کی غیر اخلاقی تصاویر کو سکول میں باٹنے والے 12 طلبہ کو انتظامیہ نے فارغ کر کے انکوائری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اسکول کے ترجمان ڈوگ اسٹریچن کا کہنا تھا کہ انہیں طلبہ سے متعلق شکایت موصول ہوئی جس پر انتظامیہ نے غیر اخلاقی تصاویر پھیلانے والے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ انتظامیہ نے انکوائری مکمل ہونے تک 12 طلبہ کا فارغ کر کے اسکول میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ادھر متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ اس حرکت کے باعث انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور اس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :