یوحنا آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 29 اپریل 2015 16:33

یوحنا آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار ،نامعلوم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد سے 4 مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں کارروائی کی اور 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن میں میرمحمد خان،عبدالرحمان خان،ضارب خان اورامیرخان شامل ہیں ۔

گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اورچاروں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر بتائے جاتے ہیں ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد،ڈیٹونیٹر سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ مبینہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :