لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کو ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 20:43

لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کو ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دے دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجب الادا ٹیکس فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی سی بی کو چھ کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چھ کروڑ ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم پی سی بی نے اس نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اور موَقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب حکومت کھیل کے گراونڈ پر ٹیکس وصول کرنے کی مجاز نہیں ہے۔

آج اس مقدمے کی سماعت میں سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی اسٹیڈیم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے لہذا کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی چیز پر قانون اجازت دیتا ہے کہ ٹیکس لگایا جائے۔دونوں فریقین کے وکائل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس عبادالرحمان لودھی نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجب الادا چھ کروڑ روپے ٹیکس کو فوری ادا کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :