فیس بک پوسٹ نے نوکری سے چھٹی کرا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 29 اپریل 2015 22:30

فیس بک پوسٹ  نے نوکری سے چھٹی کرا دی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2015ء) مفت مشورہ یہ ہے کہاگر آپ کو کوئی کام پسند نہیں تو اس کا اظہار ضروری نہیں کہ سوشل میڈیا پر لازمی کیا جائے، خاص کر جب بات نئی نوکری کی ہو۔ 27 سالہ کیٹلین کو ڈے کیئر سنٹر میں جاب ملی، اُس نے فوراً ہی فیس بک پر پوسٹ لگا دی آج مجھے ڈے کیئر سنٹر میں نوکری ملی مگر مجھے ڈے کئیر سنٹر میں کام کرنے سے نفرت ہے۔

(جاری ہے)

موصوفہ کی پوسٹ ہوتے ہوتے اس کے باس تک پہنچ گئی، پوسٹ پر موجود لوگوں کے نفرت آمیز کمنٹ دیکھ کر اسے لوگوں کے غصے کا اندازہ ہوا۔ اس نے کیٹلین کے نوکری جوائن کرنے کے دن ہی اس کی چھٹی کر دی۔ بعد میں موصوفہ فرماتی ہیں کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی، مجھے بچوں سے نفرت نہیں میرا تو اپنا ایک بچہ ہے مگر اب پچھتاؤے کی کیا ہوت، جب پوسٹ ہو گئی وائرل۔ ویسے باس مجھے اپنی نوکری بہت پسند ہے ، کہیں تو فیس بک پر پوسٹ لگا ڈوں؟

متعلقہ عنوان :