تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کا الطاف حسین کو ٹیلی فون، نئے صوبو ں کی آواز اٹھانے پر اظہار تشکر

muhammad ali محمد علی بدھ 29 اپریل 2015 22:54

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29 اپریل 2015 ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کر کے نئے صوبو ں کی آواز اٹھانے پر اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور ہزارہ صوبے سمیت دیگر نئے صوبو ں کے قیام کیلئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔ بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہالطاف حسین نے ہزارہ صوبے کی بات کرکے ہزارے وال قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ کراچی صوبہ عوام کا مطالبہ اور ضرورت ہے لہذا سب سے پہلے اسے بننا چاہیئے۔ جبکہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہزارے والوں کے صوبے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں، صوبہ ہزارہ ضرور بنایا جائے۔