چیلسی فٹبال کلب 41سال بعد جون میں آسٹریلیا کا دورہ کریگا

جمعرات 30 اپریل 2015 11:37

چیلسی فٹبال کلب 41سال بعد جون میں آسٹریلیا کا دورہ کریگا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) چیلسی فٹ بال کلب 2جون کو سڈنی ایف سی کے خلاف دوستانہ فٹ بال میچ سے اپنے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گا ، انگلش کلب41سال بعد آسٹریلیاکا دورہ کررہا ہے ، اس سے قبل چیلسی فٹبال کلب نے 1974ء میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھااور6 میچز کھیلے تھے ، 1965ء میں چیلسی نے ایک ماہ کے دورہ آسٹریلیا کے دوران 11میچز کھیلے تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 83ہزار نشستوں والے سڈنی کے اولمپک سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں جان ٹیری، ڈیڈیئر ڈروگبا، ڈیا گو کوسٹا ،اوسکر اور ایڈن ہیزرڈ سمیت دیگر مشہور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ،میچ کیلئے ٹکٹ 6مئی سے دستیاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :