لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیشہ ڈر محسوس کرتی ہوں ‘ جوریہ عباسی

جمعرات 30 اپریل 2015 11:37

لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیشہ ڈر محسوس کرتی ہوں ‘ جوریہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء )اداکارہ جوریہ عباسی نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیشہ ڈر محسوس کرتی ہوں ،بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر نا میرے لئے خوش بختی کی بات ہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار ہ عظمیٰ گیلانی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں جن کیساتھ کام کر کے میں واقع نروس ہوگئی تھی ۔

جوریہ عباسی نے کہا کہ عظمی گیلانی اور ان جیسے دوسرے سینئر اداکار جونےئراداکاروں کیلئے ایک انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں ،یہ سینئر اداکار اپنی ذات میں خود فن کی یونیورسٹیاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ سینئرا داکاروں نے مجھے ہمیشہ رہنمائی اور اعتماد دیا ہے۔