موسیقی مشکل فن ہے ،اس کیلئے ایک زندگی بھی کم ہے‘ فریحہ پرویز

جمعرات 30 اپریل 2015 11:42

موسیقی مشکل فن ہے ،اس کیلئے ایک زندگی بھی کم ہے‘ فریحہ پرویز

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ موسیقی مشکل فن ہے اور اس کیلئے ایک زندگی بھی کم ہے ،موسیقی کے سروں کے اصل مزاج اور رنگ کو سمجھنے کیلئے فنکاروں کی زندگیا ں گزرجاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری کے مقابلے میں موسیقی مشکل فن ہے ،میں نے ٹی وی پر اداکاری بھی کی مگر میرا اصل فن گلوکاری تھا جس میں میں نے مسلسل محنت سے اپنا نام بنایا ہے ۔

فریحہ پرویز نے کہاکہ میر ادوسرے فنکاروں کوبھی مشورہ ہے کہ وہ اپنے کام سے ہمیشہ مخلص رہیں تو ایک دن کامیابی ان کا مقدر بنے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہوں لیکن جو محبت اور پیار پاکستان کے لوگوں سے ملتا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔

متعلقہ عنوان :