نوجوان ملبے تلے 82 گھنٹے کیسے زندہ رہا ؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 30 اپریل 2015 11:46

نوجوان ملبے تلے 82 گھنٹے کیسے زندہ رہا ؟

نیپال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل2015ء)نیپال میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد وہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کاروئیوں میں پاکستان سمیت تمام ممالک کی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک امدادی ٹیم نے 27 سالہ رشی کھنال کو 82 گھنٹے بعد ملبے سے نکالا۔رشی نے بتا یا کہ ملبے کے نیچے اس کے اردگرد لاشیں پڑی تھیں ۔

رشی نے کہا کہ اسے زندہ رہنے کے لیے اپنا ہی پیشاب پینا پڑا۔

(جاری ہے)

رشی کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں لنچ سے فارغ ہو کر دوسری منزل پر گیا تھا کہ شدید زلزلہ آگیا ، عمارت کا سارا ملبہ اس کے ارد گرد گرا جس سے وہ شدید زخمی بھی ہوا۔ رشی نے ہسپتال میں بتایا کہ کل تک تو اسے امید تھی کہ کوئی اسے بچانے آئے گا مگر کل اس کی ساری امیدیں ختم ہو گئیں۔اس نے بتایا کہ اس کے ہونٹ پھٹ گئے تھے، اس کے ناخن سفید ہوگئے تب اسے یقین ہو گیا کہ وہ مرنے والا ہے۔ بالآخر ایک فرانسیسی ٹیم نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد اسے عمارت سے نکال لیا۔