سفارش ایک مرتبہ کام آجاتی ہے مگر محنت انسان کو زمین سے آسمان پرپہنچادیتی ہے ‘ مسکان جے

جمعرات 30 اپریل 2015 11:46

سفارش ایک مرتبہ کام آجاتی ہے مگر محنت انسان کو زمین سے آسمان پرپہنچادیتی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء )معروف ادکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے کہا ہے کہ جو لوگ غیر نصابی چیزوں سے دور رہتے ہیں وہ بہت ساری برائیوں اور تکلیفوں سے بچ جاتے ہیں، فنکاروں کو کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور ویسے بھی شوبز کے لوگ تو مفت میں بدنام ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر طرح کا گانا شوق سے گاتی ہوں مگر ذاتی طورپر مجھ پرانے گانے اور غزلیں پسند ہیں ،پرانے گلوکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں نئے گلوکاروں کو ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ مسکان جے نے کہا کہ سفارش ایک مرتبہ کام آجاتی ہے مگر محنت انسان کو زمین سے آسمان پرپہنچادیتی ہے ۔