میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں‘کترینہ کیف

جمعرات 30 اپریل 2015 11:54

میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں‘کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) بالی وود اداکارہ کترینہ کیف نے ان تمام خبروں کی تردیدکی ہے کہ کہ وہ جان ابراہم کے ساتھ فلم ”فورس 2 “ میں کام کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبر گرم تھی کہ فلمساز وپل امرتلال کی فلم جس کی ہدایات ابھنے دیو دیں گے میں 31 سالہ کترینہ کیف جان ابراہم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں۔