چین میں 2 چوروں نے سڑک چوری کرکے بیچ ڈالی

جمعرات 30 اپریل 2015 12:17

چین میں 2 چوروں نے سڑک چوری کرکے بیچ ڈالی

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) عام طور پر لوگ نقدی ،جانور یا دیگر اشیا چوری کرتے ہیں مگر چین میں چوروں نے روڈ ہی چوری کرڈالی۔

(جاری ہے)

چین کے علاقے ژیانگژومیں 2 چوروں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے 460 میٹر لمبی سڑک اکھاڑ کر اس پر لگائی گئی کنکریٹ کی سلیں بیچ ڈالی، نن ٹنگ شہر کے مظافاتی علاقے میں 2008 میں تعمیر کی جانے والی سڑک درست حالت میں تھی تاہم کچھ روز قبل جب مقامی افراد نے صبح کے وقت سڑک کو ٹوٹے ہوئے پایا اور اس میں بچھائی گئی کنکریٹ کی سلیں غائب دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے جب کہ پولیس بھی اس بات پر حیران تھی کہ راتوں رات اتنی طویل سڑک کی سلیں کیسے غائب ہوسکتی ہیں۔

پولیس نے تحقیقات شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ یہ کارنامہ گو اور ینگ نامی دو افراد نے انجام دیا جس کے لئے انہوں نے کرین کی مدد سے 630 ٹن وزنی سلیں اکھاڑیں اور انہیں فروخت کردیا، ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ یہ سڑک زیادہ استعمال نہیں ہوتی تھی اس لیے انہیں اسے اکھاڑ کر فروخت کرکے رقم کمانے کا خیال ذہن میں آیا

متعلقہ عنوان :