حفیظ نے بنگلہ دیش کیخلاف کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر ڈالی

جمعرات 30 اپریل 2015 12:20

حفیظ نے بنگلہ دیش کیخلاف کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر ڈالی

کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) آکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلنا ٹیسٹ کے تیسرے روز جب محمد حفیظ نے بنگالی لیفٹ آرم سپنر تائیج الاسلام کی گیند پر فائن لیگ پر کھیل کر 2رنز مکمل کیے تو یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ 197رنز تھا جو انہو ں نے 2014ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف بنایا تھا جبکہ اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف 196 رنز پر بھی آؤٹ ہوچکے تھے۔

متعلقہ عنوان :