سنگاپور کے میوزیم میں کرینہ کپور کا مومی مجسمہ سجا دیا گیا

جمعرات 30 اپریل 2015 12:46

سنگاپور کے میوزیم میں کرینہ کپور کا مومی مجسمہ سجا دیا گیا

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور فلموں میں نظر آئیں یا نہ لیکن شائقین کے دلوں میں ضرور بسی ہیں. لندن مادام تساوٴ کے بعد سنگاپور میں بھی کرینہ کپور کا مومی مجسمہ رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور چھوٹے نواب سے شادی کے بعد بالی وڈ کو کوئی ہٹ فلم تو نہ دے سکیں لیکن اس حسینہ کے آج بھی پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں۔ سنگاپور کے میوزیم میں سرخ ساڑھی زیب تن کیے بیبو چھمک چھلو لْک میں خوب قیامت ڈھا رہی ہیں۔ کرینہ مجسمے کی رونمائی کے لیے سنگاپور بھی گئیں۔ اداکارہ کا ایک مجسمہ لندن کے مادام تساوٴ میوزیم کی بھی زینت ہے۔