’’نکل گئی چنائی ایکسپریس‘‘، آئی پی ایل میچ میں شکست کے بعد شاہ رخ کا ٹویٹر پر دلچسپ تبصرہ

جمعرات 30 اپریل 2015 12:52

’’نکل گئی چنائی ایکسپریس‘‘، آئی پی ایل میچ میں شکست کے بعد شاہ رخ ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) آئی پی ایل کے آٹھویں سیزن میں چنا ئی سپر کنگز سے شکست پر کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے دلچسپ تبصرہ کرکے اپنے مداحوں کو بے حد محضوض کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنائی سپر کنگز اور کلکتہ نائیٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ’’نکل گئی چنئی ایکسپریس‘‘، اپنی ٹویٹ میں کنگ خان نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چنئی نے چیمپئنز سائیڈ کی طرح کھیل پیش کیا اور وہ فتح کی حقدار تھی، چنائی نے 135 کا ہدف نائٹ رائیڈرز کے لئے مشکل بنادیا، اس کی پرفارمنس نے ثابت کیا کہ ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خود پر یقین رکھتے ہوئے آنے والے میچوں میں زیادہ محنت کرنا ہوگی اور انشا اللہ ہم ایسا ہی کریں گے۔