پاکستان میں سستی ، وافر اور ماحول دوست بجلی کا پائیدار اور مستقل حل شمسی توانائی ہے، ڈائریکٹر چینی کمپنی

جمعرات 30 اپریل 2015 13:13

پاکستان میں سستی ، وافر اور ماحول دوست بجلی کا پائیدار اور مستقل حل ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) چینی کمپنی میگاواٹ نیو انرجی کمپنی لمیٹڈکے ڈائریکٹر سیلز شوشنائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی ، وافر اور ماحول دوست بجلی کا پائیدار اور مستقل حل شمسی توانائی ہے جس کیلئے چین نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ قرض کی سہولت بھی مہیا کرے گا۔ یہ با ت انہوں نے فیصل آباد چیمبر میں صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی چینی کمپنی بلوچستان میں 4 سے لے کر 7.5 کلو واٹ تک کے دس ہزار سولر پمپنگ سسٹم لگا رہی ہے۔ اسی طرح کے سو لر پمپنگ سسٹم پنجاب میں لگانے کا پروگرام ہے جس کے لئے حکومت سے رابط کیا ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ سولر ایری گیشن ،سولر آن گرڈ اور آف گرڈ سسٹم کے علاوہ پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ بھی تیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سولر سسٹم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیکنالوجی کے ذریعے موجودہ سسٹم کو بھی بآسانی سولر پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

یہ نظام اس وقت دنیا کے 14 ملکوں میں کامیابی سے چل رہا ہے جن میں مراکش، ترکی، آسٹریلیا ، بوٹوانا، چین اور گھانابھی شامل ہیں ۔ ان ہمراہ چینی کمپنی کے نمائندے امجد سلیم نے صنعتکاروں کو بتایا کہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے بینک آف چائنا کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے جس میں 70 فیصد فنانسنگ اور 30 فیصد سرمایہ کاری ہوگی جبکہ بینک آف چائنا کا مارک اپ صرف 9 فیصد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :