شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے اڑتالیس کچے ملازمین کو پکا کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 30 اپریل 2015 13:15

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کے اڑتالیس کچے ملازمین کو پکا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ریگولر ملازمین میں لیبارٹری اسسٹنٹ، کلرکس، چوکیدار اور مالی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وی سی کے مطابق مالی مسائل کے باوجود طلبہ وطالبات کو بہتر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ یونیورسٹی کو مالی خسارے کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے 20 کروڑ روپے گرانٹ منظور کی تھی تاحال نہیں مل سکے۔ توکل پر ملازمین کو ریگولر کیا ہے مزید کچے ملازمین کو پکا کیا جائے گا، اس دوران مزید کچے ملازمین بھرتی نہیں کئے جائیں گے۔